جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار ہو گیا، فریقین جلد دستخط کرینگے۔زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد امریکا افغانستان میں 5 فوجی اڈے خالی کر دیگا، ان اڈوں سے 5 ہزار امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں گے، طالبان نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تو فوجیوں کا انخلاء رک جائیگا۔یاد رہے افغانستان میں اس وقت 7 فوجی اڈوں میں 14 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …