بدھ , 24 اپریل 2024

لبنان پراسرائیلی جارحیت کے بعد آخری حد تک جائیں گے:حسن نصراللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پرجھڑپ ختم ہوگئی ہے تاہم اس کے بعد ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوچکے ہیں جس میں کوئی سرخ لکیرنہیں۔ حزب اللہ لبنان پرجارحیت کی صورت میں صہیونی دشمن کے خلاف آخری حد تک جائے گی۔

حسن نصراللہ کا یہ بیان حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویری ریکاڈنگ کے چد گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس فوٹیج میں حزب اللہ نے سرحد کے قریب اسرائیل کے ‘افیفیم’ فوجی اڈے پردو میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اب لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون طیاروں پرتوجہ مرکوز کرے گی۔ اسرائیل کوہماری خود مختاری پامال کرنے کی اجازت دینے وقت گذرچکا۔ اب حزب اللہ اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرے گی۔حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ہمارا پیغام واضح ہے۔ اگرآپ جارحیت کریں گے تو تمہارے تمام فوجی،سرحدیں اور یہودی کالونیاں ہمارے نشانے پرہوں گی۔

انہوں نے صہیونی یاست کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے لیڈر بجمن نیتن یاھو لبنان پرحملہ کرکے حماقت کےمرتکب ہوئے ہیں۔ لبنان کے دفاع کے لیے ہمارے سامنے کوئی سرخ لکیر نہیں۔ حزب اللہ اپنے وطن اور قوم کے دفاع کے لیے ہرسطح پرجائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …