ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان سے ملحق بھارتی علاقے میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہوگیا، پاکستان سے ملحق بھارتی علاقے پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ میں 8 اپاچی ہیلی کاپٹرز کو شامل کردیا۔اپاچی ہیلی کاپٹر امریکا کے تیار کردہ ہیں، پٹھان کوٹ ایئر بیس پر منعقدہ تقریب میں لڑاکا ہیلی کاپٹرز کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا۔

پٹھان کوٹ پاکستان کی مغربی سرحد سے متصل علاقہ ہے، لیکن بھارت یہ بات بھول گیا کہ 1965 کی جنگ میں اسی علاقے میں پاکستانی شاہینوں نے متعدد بھارتی طیاروں کو تباہ و برباد کردیا تھا۔پکڑا جانے والا بھارتی طیارہ آج بھی کراچی کے میوزیم میں موجود ہے، اور ہر روز بھارتیوں کے سر شرم سے جھکاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …