جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل پرحملےمیں حزب اللہ اور لبنانی قوم کے ساتھ ہیں: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے اسرائیلی دشمن کے فوجی اڈے پرراکٹ حملوں کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو مزاحمتی قوتوں کو طاقت سے دبانے کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی قوتوں کونشانہ بنانے کا جواب دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس لبنانی قوم اور حزب اللہ کے ساتھ ہے اور صہیونی ریاست کی طرف سے عراق، شام، لبنان اور فلسطین میں جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ سمیت تمام مزاحمتی قتوں کو صہیونی دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کا حق ہے۔ دشمن کی جارحیت اور مظالم کو اسی طرح روکنے پرمجبور کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی قوتوں کے ہاتھ دشمن کے سامنے بندھے نہیں رہیں گے بلکہ ہم پوری قوت کے ساتھ ہرمحاذ پرصہیونی دشمن کا جواب دیں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل لبنانی حزب اللہ اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر حملہ کرکے اسرائیلی کی ایک گاڑی کو تباہ اور متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …