جمعہ , 23 اپریل 2021

شام نے کی اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے اقدام کی حمایت

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام نے اسرائیل کے خلاف حزب اللہ لبنان کے اقدام کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت نے” آویویم ” میں اسرائیل کی فوجی گاڑی کو تباہ کرنے کے حزب اللہ لبنان کے دفاعی اقدام کو جراتمندانہ قراردیتے ہوئے اس کی بھر پور حمایت کی ہے۔

شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بے مثال کارروائی میں اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر اسرائیل پر مزید خوف و ہراس طاری کردیا ہے۔شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ حزب اللہ نے کامیاب حملہ کرکے اسرائیل کی کھوکھلی طاقت کا طلسم توڑدیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …