ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی عوام نے استقامت اور مزاحمت سے دشمن کی سازش کوناکام بنا دیا:حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران کی حکمت عملی اندرونی مزاحمت اور فعال سفارتکاری پر مبنی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےآج منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی حکمت عملی اندرونی مزاحمت اور فعال سفارتکاری پر مبنی ہے۔

صدر مملکت نے گذشتہ دہائیوں کی تاریخ میں ایران مخالف معاشی دباؤ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16 مہینوں کے دوران دشمن نے ہمارے ملک کے خلاف بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کا آغاز کیا اور اس قسم کی اقتصادی پابندیوں سے ان کا مقصد ایران کو شکست دینا تھا مگر ان کی سازشوں کو ایرانی عوام نے اپنی استقامت اور مزاحمت سے ناکام بنا دیا.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …