جمعہ , 23 اپریل 2021

آسام سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے پر اقوام متحدہ کا بھارت سے بڑا مطالبہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کے بعد اقوام متحدہ نے آسام میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دخل کرنے پر بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست آسام میں کوئی بھی فرد شہریت سے محروم نہ رہے۔فیلیپو گرانڈی نے جنیوا میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ایسا عمل جس سے بڑی تعداد میں لوگ شہریت سے محروم ہوجائیں وہ بے وطنیت کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص شہریت سے محروم نہ رہے اور شہریت کے اعلیٰ معیار سے مطابقت رکھتے ہوئے انہیں معلومات تک مکمل رسائی اور قانونی امداد فراہم کی جائے،31 اگست کو آسام کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ لوگ شامل تھے جبکہ 19 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …