جمعرات , 25 اپریل 2024

مہنگائی کی شرح 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کی شرح 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے، ادارہ شماریات آج اعداد و شمار جاری کرے گا۔وفاقی ادارہ شماریات آج مہنگائی کے اعداد شمار جاری کرے گا، اگست 2019 میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد سے زائد رہنے کا خدشہ ہے جو 7 سال کی کی بلند ترین سطح ہو گی۔ اس سے قبل جون 2012 میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی تھی جبکہ گذشتہ سال اگست میں مہنگائی 5 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2019 میں مہنگائی کی رفتار 10 اعشاریہ 34 فیصد رہی تھی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےآنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح میں کچھ حد تک کمی ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …