پیر , 12 اپریل 2021

ایرانی وزیر خارجہ کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم سے ملاقات:باہمی امور پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہ جو بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ ثقافتی،اقتصادی تعلقات، علاقائی کشیدگی کے خاتمے علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے ایرانی وزیر خارجہ کل سہ پہرایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش پہنچے جس کے بعد انہوں نے اس ملک کے وزیر خارجہ ابوالقاسم عبدالمومن سے ملاقات کی۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …