جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈنمارک میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کے زیرکنٹرول جزیرے گرین لینڈ کو خریدنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عوام نے کوپن ہیگن میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔کوپن ہیگن میں امریکی سفارتخانے کے باہر ہونے والے اس مظاہرے میں لوگ اپنے ہاتھوں میں ایسی پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر گرین لینڈ جزیرہ خریدنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہ جن کے درمیان کوپن ہیگن میں مقیم امریکی باشندے بھی تھے، امریکی سفارتخانے کے سامنے سے ڈنمارک کی پالیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔

ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ جزیرہ گرینلینڈ خریدنا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان کی ڈنمارک کےعوام پارلیمنٹ کے ممبران اور ڈنمارک کے عوام کی شدیدمذمت کی جا رہی ہے۔ ڈنمارک کے عوام کی جان سے اس شدید ردعمل کے بعدٹرمپ نے اپنے دورہ ڈنمارک کومنسوخ کردیا۔ ڈنمارک سے متعلق خود مختار جزیرہ بحر اٹلانٹیک اور آرکٹیک سی کے درمیان واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …