ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں، موگرینی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔یورپی ملکوں کے سفیروں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے نئی راہوں اور اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فیڈریکا موگرینی نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب انہوں نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے اور برسلز ہر اس تجویز کا خیر مقدم کرےگا جس کے ذریعے ایٹمی معاہدے کو باقی رکھا جاسکے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے بھی جمعے کے روز فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں ہونے والی ملاقات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے چھے ستمبر تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا تو ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردے گا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …