ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ٹی اے نے کشمیر تنازع پر اکاؤنٹ معطلی کا معاملہ ٹوئٹر کے سامنے اٹھادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے سے متعلقہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی اور ٹویٹس کو روکے جانے کا معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھادیا۔ ٹیلی کام سیکٹر ریگولیٹر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے صارفین سے بھی ان کے ٹویٹس اور اکاؤنٹس معطل کرنے کی اپنی تشویش [email protected] پر درج کرانے کا کہا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 333 ہینڈلز کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بات کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

ریگولیٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے نے پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے ساتھ غیر جانبدارانہ سلوک کرنے پر ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے سخت الفاظ میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے بھی کشمیر کے حق میں لکھنے والے معطل شدہ اکاؤنٹ کی رپورٹ پی ٹی اے کو کرنے کا کہا۔

پی ٹی اے کو پہلے ہی اس طرح کے 333 شکایتیں موصول ہوچکی ہیں جنہیں ٹوئٹر کو بحالی کے لیے بھیجا گیا تھا اور ان میں سے صرف 67 اکاؤنٹس کو اب تک ٹوئٹر نے بحال کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں بیان شائع کرنے پر بند کیے جانے والے پاکستانی اکاؤنٹس کا معاملہ اٹھایا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سماجی رابطے کی ان بڑی ویب سائٹس کے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں زیادہ تر بھارتی کام کرتے ہیں اور یہی ان اکاؤنٹس کی بندش کی بڑی وجہ ہے۔گزشتہ ماہ پاکستان کے انگریزی زبان کے اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے نمائندے کا اکاؤنٹ اس وقت بند کردیا گیا تھا جب انہوں نے بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …