جمعرات , 25 اپریل 2024

کاغذ پر بنے سکیچز کے ڈیزائن والے انوکھے ریسٹورنٹ کی دھوم

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جسے کاغذ پر بنے سکیچز کے ڈیزائن کے تحت بنایا گیا ہے، اس کی تصاویر دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ کاغذ سے بنی ہوئی تصاویر ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ریسٹورنٹ میں دیواروں، فرش، میزوں، کرسیوں اور برتنوں تک کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کسی بھی زاویئے سے دیکھنے پر وہ کاغذ پر بنے سکیچ کی طرح نظر آتے ہیں۔ ٹوکیو کے علاقے شِن اوبیوکو میں کھلنے والا ٹو ڈی کیفے نامی ریسٹورنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی تصویریں خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹورنٹ نہیں بلکہ اسے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں موجود کیفے یی اونام ڈونگ کے ڈیزائن سے متاثر ہو کر بنایا گیا، ان دونوں جگہوں میں غیرمعمولی مشابہت دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …