ہفتہ , 20 اپریل 2024

پلوامہ حملہ انٹیلی جنس ناکامی کی وجہ سے پیش آیا :سی پی آر ایف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی محکمہ جاتی رپورٹ میں پلوامہ حملے پر وزارت داخلہ کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ پلوامہ حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کے باعث پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سی پی آر ایف کی انٹرنل انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد غلطیاں پلوامہ واقعہ کاسبب بنیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے سے متعلق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کوئی ان پٹ شیئر نہیں کیا،پلوامہ واقعہ میں نشانہ بننے والا فوجی قافلہ غیرمعمولی طور پر بڑا تھا، قافلے میں 78 گاڑیاں، 2ہزار 547 عارضی اہلکار شامل تھے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طویل قافلہ میں انفارمیشن لیک اورشناخت کئے جانے کے مواقع زیادہ تھے ،فوجی قافلے کیساتھ سڑک پر سویلین گاڑیوں کو سفر کی اجازت بھی ہلاکت خیز رہی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …