بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان تمام یاتریوں کو سال بھر ویزا فری رسائی دے گا، دفترخارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان یاتریوں کو سال بھر ویزا فری رسائی دے گا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، یاتریوں کوپورا ہفتہ، سالانہ، بغیر ویزہ داخلہ دے گا، اور موذوں وقت پر یاتریوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یاتری انفرادی طور پر اور گروپ کی شکل میں آ سکیں گے اور انہیں بذریعہ بس یا پیدل آنے کی اجازت ہو گی۔ پاکستان آمد پر یاتریوں کو مخصوص شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، گوردوارہ صاحب کی مرمت کے لئے یاتریوں سے معمولی سروس فیس لی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا، پاکستان نے بھارتی ڈوزئیر کے جواب میں اپنا جامع ڈوزئیر بھارت کے سپرد کر دیا ہے جس میں پاکستان نے وقت کی کمی کے باعث چوتھا اعلی سطح اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کی تجویز دی ہے ، چاہتے ہیں آئندہ اجلاس میں مجوزہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے۔

واضح رہے کہ کرتارپورراہداری کی تعمیر سے متعلق پاکستان اور بھارت کے اعلی حکام کی تیسری میٹنگ واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارت کی میزبانی میں ہوئی جس میں پاکستان دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں 21 رکنی وفد نے شرکت کی، ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی تاہم چند نکات پر ڈیڈلاک کی وجہ سے مشترکہ پریس کانفرنس اور اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …