جمعہ , 19 اپریل 2024

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کو سزا ملنی چاہیے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے مخالف سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے انیٹونیو گوترس کا موقف شروع ہی سے واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کو سزا ملنی چاہیے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی رپورٹر اگنس کلیمرڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ خاشقجی کا قتل غیر قانونی اور عمدی تھا اور سعودی عرب کی شاہی حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔

جمال خاشقجی دو اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ سعودی حکام نے کئی دن کے پس وپیش اور تردید کے بعد آخر کار اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو قونصل خانے میں قتل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …