ہفتہ , 20 اپریل 2024

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی حمایت کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈائون کی حمایت کردی،داماد کیپٹن(ر)محمد صفدر کے ذریعے کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کردی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام کیپٹن(ر)محمد صفدر کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پہنچادیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد صفدر کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد لاک ڈائون اور مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں اسلام آباد کی جانب مارچ اور وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …