جمعرات , 25 اپریل 2024

آرمی چیف سے سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور اماراتی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں‌ معزز مہمانوں‌ نے جنرل قمر باجوہ کو سکیورٹی معاملات پر پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور اماراتی وزیر خارجہ عبد الله بن زايد بن سلطان ال نہيان نے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے دونوں ممالک سے تعلقات بڑھانے سمیت امور پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے سکیورٹی مسائل پر پاکستان کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …