جمعہ , 19 اپریل 2024

نیتن یاھوکا مسجد ابراہیمی پر دھاوے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کے مقدس تاریخی مقام مسجد ابراہیمی آج بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھاوے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخلیل شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے بندوق کی نوق پر مسجد ابراہیمی کے اطراف میں بازاربند کرادیئے ہیں اور مسجد کی طرف آنے والے تمام راستوں اور وادی الحصین میں کریات اربع میں یہودی کولونی کو ملانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں ۔

ادھر پرانے الخلیل شہرمیں شاہراہ شہداء اور تل الرمیدہ کالونی میں بھی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کے اشتعال انگیز دورے کے اعلان کے بعد الخلیل میں سیکیورٹی کی آڑ میں غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک دوسرے سیاق میں الخلیل میں محکمہ تعلیم نے نیتن یاھو کی آمد سے قبل فوجیوں کے چھاپوں کے پیش نظر مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے دس بجے تمام اسکول بند کر دیے ہیں۔الخلیل شہر کے متعدد فلسطینی رہ نمائوں اور تنظیموں نے نیتن یاھو کے دھاووے کو روکنے کے لیے مسجد ابراہیمی میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …