جمعرات , 23 جنوری 2020

مصباح الحق کو دو عہدے دینا درست نہیں ہے;جاوید میانداد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کےعظیم کھلاڑی اور کوچ جاوید میاںداد کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو دو عہدے دینا درست نہیں ہے، مصباح کو پہلے تجربہ دیں پھر جو دینا ہے وہ دیں۔کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت میں میاںداد نے کہا کہ بیرون ملک سے لوگ لاکر فیصلے کرائے جا رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پی سی بی کا احتساب کیا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک فوج سمیت تمام اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری فوج سے پوری دنیا گھبرائی ہوئی ہے، پاکستانی قوم ایک ہو گئی ہے اور بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سپر لیگ 2020: ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے جانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت 20جنوری سے شروع ہوگی اور ٹکٹوں کے نرخ …