منگل , 23 اپریل 2024

بھارتی اور افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اور افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ عمرداؤد کو ایف آئی اے اہلکاروں نے طورخم بارڈر پر روکا، عمرداؤد افغان پاسپورٹ پر افغانستان جارہا تھا اس نے خود کو افغانی باشندہ ظاہر کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق بھارتی ایجنٹ پاکستانی لہجے میں پشتو بول رہا تھا، دوران تفتیش ایجنٹ نے بتایا کہ اس کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہے۔آن لائن سسٹم پر شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے پر عمر داؤد کا نام ای سی ایل میں ہونے کا انکشاف ہوا، دوہری شہریت ہونے پر بھارتی اور افغانی ایجنٹ عمر داؤد کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق عمرداؤد خٹک جامعہ پشاور میں اکاؤنٹس کا طالب علم تھا، وہ 2013 میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر افغانستان منتقل ہوا اور 2013 سے 2019 تک افغانستان میں مقیم رہا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عمرداؤد خٹک افغان انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کیلئے کام کررہا تھا، این ڈی ایس کے ساتھ کام کرنے کے دوران عمرداؤد کے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے تعلقات قائم ہوئے، ‘را’ اہلکاروں کے ساتھ عمر داؤد دبئی گیا جہاں اس کی پاکستان مخالف تربیت ہوئی۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے 22 اگست کو طورخم سے ضلع کرک کے رہائشی عمر داؤد نامی افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس نے غیر قانونی طریقے سے افغانی شہریت لے رکھی ہے اور افغان پاسپورٹ پر وہ 5 بار بھارت جاچکا ہے۔افغان اور بھارتی ایجنسیز کے ایجنٹ عمر داؤد کا کیس محکمہ انسداد دہشت گردی کو کو سپرد کردیا گیا ہے جس سے تحقیقات میں پتا چلایا جائے گا کہ عمر داؤد 5 بار بھارت کیوں گیا؟ اس کے کتنے اثاثے ہیں؟ ملک بھر میں کتنے بینک اکاؤنٹس ہیں؟؟

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …