جمعرات , 25 اپریل 2024

نیوزی لینڈ: ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 6 چینی سیاح ہلاک

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں سیاحت کے لیے جانے والے 6 چینی سیاح ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 چینی چل بسے، پولیس نے یہ حادثہ ایک مشہور سیاحتی قصبے روٹورُوآ کے قریب پیش آیا اور مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

سیاحوں سے بھری بس کا ڈرائیور موڑ کاٹ رہا تھا کہ بس بے قابو ہو کر باہر ہو گئی۔ یہ چینی سیاح روٹورُوآ جا رہے تھے۔ حادثے کی بڑی وجہ موسم خراب ہونے بھی بتایا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ میں چینی سفارتکار لینگ ژی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق چین سے ہے، بس میں ڈرائیور سمیت 25 لوگ سوار تھے، 23 کے قریب سیاح تھے، چینی شہریوں کا تعلق سیچوان صوبے سے تھا۔ شدید زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کچھ سیاحوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نیوزی لینڈ حکام نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، اس آپریشن میں ہیلی کاپٹر سمیت ریسکیو حکام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …