ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدر ٹرمپ کو ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کی تجویز

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن ميں ملاقات کی تجویز پیش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے اواخر میں نیویارک میں ہوگا۔ واشنگٹن کو 25 ستمبر کو اس ملاقات کی توقع ہے۔ امریکہ نے اپنی تجویز فرانس کے ذریعہ ایران کو پیش کی ہے ابھی ایران نے امریکی صدر کی اس تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ایرانی صدر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ان کا امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …