جمعہ , 29 مئی 2020

ماسکو ، امریکہ سے مذاکرات کے لئے تیار ہے :روسی وزیر خارجہ

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ، امریکہ سے مذاکرات کے لئے تیار ہے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کھل کر کہا کہ ماسکو کے حکام واشنگٹن کے پسندیدہ دائرے میں امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں-لاؤروف نے کہا کہ ماسکو کی اس آمادگی کے باوجود ، امریکہ روس کے خلاف کوئی مناسب وجہ بتائے بغیر یکطرفہ پابندیاں جاری رکھے ہوئے ہے-

روس کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے ٹرمپ کے پروگرام کے باوجود ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات کمزور ہوگئے ہیں- امریکہ نے روس پر مشرقی یوکرین کی جنگوں اور کریمہ کے الحاق میں مداخلت کا الزام لگا کر دوہزار چودہ سے روس پر کچھ اقتصادی و مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں روس نے بھی امریکہ پر پابندیاں عائد کردی ہیں-

یہ بھی دیکھیں

ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت پارٹی سے نکال دیا گیا

والالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بیٹے سمیت ان کی پارٹی “برساتو” …