منگل , 21 جنوری 2020

امریکا یمنی حوثیوں سے مذاکرات کرنے پر مجبور؛امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے پہلی مرتبہ اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکا یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیےحوثیوں سے مذاکرات کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرق قریب امور ڈیوڈ شینکر نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے تنازع کا باہمی طور پر قابل قبول حل چاہتے ہیں اور اس مقصد کی غرض سے حوثیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حوثیوں کے درمیان یمن میں گذشتہ قریباً چار سال کے دوران میں یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

امریکا کے سابق صدر براک اوباما کے دورِ حکومت میں جون 2015 میں امریکی حکام نے حوثی لیڈروں سے مختصر بات چیت کی تھی اور انھیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن مذاکرات میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔جنیوا میں یہ امن عمل اور اس کے بعد سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مذاکرات تنازع کے حل کے لیے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے تھےاب جنگ کی وجہ سے عرب دنیا کے غربت زدہ ملک یمن میں لاکھوں افراد قحط سے دوچار ہیں اور انھیں بنیادی انسانی ضروریات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ …