جمعرات , 23 جنوری 2020

ایران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں:اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ اقوام متحدہ نے امریکی پابندیوں کے منفی اثرات پر متنبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایران سے متعلق انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں سے ایرانی عوام کو درپیش مشکلات پرکہا کہ امریکی پابندیوں سے ایران میں انسانی ہمدردی کی بنیاد سے متعلق اقدامات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نےاپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکہ نے 2019 کے 22 اپریل کو ایرانی تیل کی خریداری کی استثنی کے خاتمے کے بعد اسے تجدید نہیں کرتے ہوئے خریدنے والے ممالک کو دھمکیاں دی۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ پابندیاں اور بینکاری رکاوٹیں غیرقانونی طور پر ادویات کی پیداواری، دستیابی اور تقسیم، طبی سازو سامان کی تیاری پر منفی اثرات پڑسکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ …