جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان،ایران سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام منایا جارہا ہے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران ،پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کربلا کے ننھے مجاہد حضرت علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں حسینی شیر خوار بچوں کے عظيم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔ایران کی حسینی خواتین نے اپنے بچوں کو خاص لباس پہنا کراجتماعات میں شرکت کی اور حضرت رباب سلام اللہ علیہا کو ان کے ننھے مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کا پرسہ دیا۔ سب سے بڑا اجتماع ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جہاں حاضرین نے لبیک یا علی اصغر (ع) اور لبیک یا حسین (ع) کی صدائیں بلند کیں۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/916313325450234/?t=0

حسینی خواتین نے شہدائے کربلا کی عظيم الشان قربانی خاص طور پر حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مظلومانہ قربانی اور شہادت کی یاد میں آنسو بہائے اور کربلا والوں کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے عزیزوں اور پیاروں کی جانگداز شہادت پر پرسہ دیا۔

دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں بھی عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام بھرپور طریقے سے منایا گیا۔جس میں ہزاروں ماؤں نے اپنے ننھے بچوں کو اٹھائے جلوس عزا میں شرکت کی اور حضرت رباب سلام اللہ علیہا کو ان کے ننھے مجاہد حضرت علی اصغر (ع) کا پرسہ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …