بدھ , 24 اپریل 2024

افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی جادوئی اسپنگ بولنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچانے والے افغانستان کے راشد خان نے دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔راشد خان نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ کے لیے ٹاس کیا تو ان کی عمر 20 سال 350 روز تھی جو اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی سب سے کم عمر ہے۔

راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے زمبابوے کے سابق کپتان ٹٹنڈا ٹائبو کا ریکارڈ توڑ جو انہوں نے مئی 2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف میچ ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …