ہفتہ , 22 فروری 2020

بیجنگ: 82 منزلہ عمارت پر سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ، آسٹریلوی اور جاپانی کھلاڑی فاتح

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ میں بیاسی منزلہ عمارت پر سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ ہوا جس میں بتیس ملکوں کے 900 رنرز نے انٹری ڈالی۔ آسٹریلیا کی سوزی ویلشم اور جاپان کے وٹنیب نے کامیابی سمیٹی۔تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلند ترین عمارت میں ساتویں دوڑ کا انعقاد ہوا جس میں بیتس ملکوں کے 900مرد و خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔

مشرقی بیجنگ میں واقع بیاسی منزلہ کی دو ہزار اکتالیس سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ ہوا۔ کوئن آف بیجنگ کا اعزاز آسٹریلیا کی سوزی ویلشیم نے کامیابی حاصل کی۔ وہ گیارہ منٹ اور انسٹھ سیکنڈ میں فنشنگ لائن پر پہنچیں۔مردوں میں جاپان کے ریوجی ویٹینب نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مطلوبہ ہدف دس منٹ اور سینتیس سیکنڈ میں طے کیا۔ اپنے حریفوں کو بتیس سکینڈ کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔ بیجنگ کے چیمپئن یکم دسمبر کو ہانگ کانگ میں بھی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمر اکمل کومعطل کردیا، جس کے …