اتوار , 22 ستمبر 2019

ایک اور پاکستانی نے آن لائن گیم جیت کر ملکی نام روشن کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی نوجوان ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنے پنجھے گاڑھ رہے ہیں، چند ہفتے قبل پاکستانی نے ویڈیو گیمز ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی اور ملک کا نام روشن کیا تھا، ارسلان صدیقی ایونٹ جیتنے والے قومی کھلاڑی تھے۔ اب ایک اور پاکستانی کھلاڑی نے ایف وی 2019ء ٹیکن 7 ٹورنامنٹ جیت کر دنیا بھر میں اپنی دھاک بیٹھا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نوجوانوں نے دنیا کے بڑے آن لائن گیمنگ ٹورنامنٹ میں شریک ہونا شروع کر دیا ہے۔ چند ہفتے قبل لاہور سے تعلق رکھنے والے گیمر ارسلان ایش نے دنیا کے بہترین 1800 گیمرز کو ٹیکن 7 کے مقابلوں میں پچھاڑ کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور پاکستانی گیمر اویس ہنی نے ایف وی 2019ء ٹیکن 7 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی گیمنگ سکلز سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ملائیشیا میں ہوا جہاں دنیا بھر کے بہترین گیمرز کنی، جیونڈینگ اور نوبی بک کیساتھ ساتھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمرز نے شرکت کی۔اویس ہنی جو کیرئیر کے پہلے ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے تھے نے آغاز سے ہی تمام کھلاڑیوں پر گیمنگ سکلز کی بنیاد پر دبدبہ قائم کر لیا۔ وہ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا راؤنڈ ہار گئے لیکن شاندار کم بیک کرتے ہوئے انہوں نے کھیل میں بہترین واپسی کرتے ہوئے باقی تمام راؤنڈز جیتے اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

محسن حسن خان کرکٹ ٹیم منیجر کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق اوپنر اور گرین شرٹس کے سابق کوچ محسن حسن …