بدھ , 24 اپریل 2024

نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاورمیں ہوں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ساؤتھ ایشین گیمزکی تیاریوں اور قومی کھیلوں کے شیڈول کو بالاخر فائنل کرلیاگیا جب کہ پہلے مرحلے میں نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاورمیں ہونگے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد ایونٹس کو ترتیب دینے میں مصروف ہے، سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمودکے مطابق نیشنل گیمزکیلیے تمام انتظامی معاملات طے پا چکے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ مقابلوں کوہر لحاظ سے یادگار بنایا جائے، قومی کھیلوں کیلیے کھلاڑی ان دنوں اپنی فیڈریشنزاوریونٹس کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ قومی کھیلوں کے بعد سائوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے کیمپس لگانے کی پلاننگ ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …