جمعرات , 18 اپریل 2024

جونک کی طرح دیوار سے چپک کر اوپر چڑھنے والا روبوٹ ایجاد

کیمبرج(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپانی اور برطانوی انجینئروں نے ایک ایسا انوکھا روبوٹ ایجاد کر لیا ہے جس کا جسم جونک کی طرح لچک دار اور خم کھانے کے قابل ہے اور وہ کسی دیوار پر چپک کر اوپر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے روبوٹ کا تصور یوہاشی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی جاپان کے ماہر ایاتو کناڈا نے پیش کیا اور کیمبرج یونیورسٹی کے تعاون سے اسے عملی جامہ پہنایا۔ اس روبوٹ کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’سافٹ روبوٹکس‘‘ میں شائع ہوئی ہیں جبکہ کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس روبوٹ کی تیاری میں غسل خانوں میں استعمال ہونیوالا لچک دار اور منقسم پائپ استعمال کیا گیا ہے اور بل دار جسم کے آخری سرے پر سکشن کپ لگا ہے جو اسے دیوار سے چپکنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …