ہفتہ , 20 اپریل 2024

فرانسیسی پائلٹ نے ایف 16 سمیت 110 جنگی جہاز اکٹھے کر لئے

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی پائلٹ مائیکل پونٹ کو جنگی جہاز جمع کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ،اس کے پاس 110جنگی جہاز ہیں اور یہ گنیز ریکارڈ بھی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہازوں کے ذخیرے میں دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والے جنگی جہازوں سے لے کر F-16 اور میراج طیارے شامل ہیں۔مائیکل کے یہ جہاز برگنڈی میں ان کے محل کے اطراف کھڑے رہتے ہیں۔

ہر سال تقریباً 40 ہزار سیاح ان کے محل کا دورہ کرتے ہیں اور جہازوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں،سس سے انھیں خاصی آمدنی بھی ہوتی ہے۔ 87 سالہ مائیکل کے پاس 200 نادر موٹر سائیکلیں اور 36 ریسنگ گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …