اتوار , 22 ستمبر 2019

پاکستانی دیسی انجینئر نے موٹرسائیکل ٹریکٹر تیار کر لیا

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی دیسی انجینئر نے موٹر سائیکل کو ٹریکٹر بنا ڈالا، موٹرسائیکل ٹریکٹر کاشتکاری کیلئے استعمال ہونے لگا جس سے چھوٹے کاشتکار مستفید ہو سکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیسی انجینئر نے زرعی استعمال کیلئے موٹر سائیکل ٹریکٹر اسمبل کر دیا، اس موٹر سائیکل ٹریکٹر سے چھوٹے کاشتکار مستفید ہو سکیں گے، دیسی انجینئر کے بنائے گئے موٹرسائیکل ٹریکٹر کو دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ آئے اور دیسی انجینئر کی دیسی ٹیکنالوجی کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔موٹر سائیکل ٹریکٹر زرعی زمین میں ہل چلانے کیساتھ ساتھ چھوٹے ٹریکٹر میں شامل خصوصیات کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں فائیوجی سروس کیلئے 4 سے 5 سال درکار ہیں، پی ٹی اے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی سے فائیوجی کا …