اتوار , 22 ستمبر 2019

اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت پیدا کرنیوالا انجکشن ایجاد

وورسسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے ایسا انجکشن تیار کیا ہے جو کھوجی کتوں میں رات کے وقت اندھیرے میں صاف نظر آنے کی صلاحیت پیدا کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف میسا چیوئٹس میڈیکل سکول کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکہ 10ہفتوں کیلئے کافی ہو گا اور کھوجی کتا اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کی بدولت دوسرے لوگوں کو ڈسٹرب کئے بغیر اصل مجرم تک پہنچے گا۔

ٹیکے کی تیاری آخری مراحل میں ہے، ری ایکشن چیک کرنے کے حوالے سے کچھ تجربات باقی ہیں بعدازاں اسے انسان پر استعمال کرنے کیلئے تجربات ہونگے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھ 400 سے 700 نینو میٹر ویو لینتھ کی روشنی دیکھ سکتی ہے جس کیلئے مذکورہ انجیکشن کارآمد ہو سکتا ہے۔

انسانی بصری نظام کی بافتوں میں اگر انتہائی چھوٹے سینسرز داخل کئے جائیں تو ممکن ہے کہ انسان رات کو دیکھنے کے قابل ہو جائیں، جدید سائنس کی روشنی میں سائنس دان مختلف ممکنات پر غور کر رہے ہیں جن میں ایسی ادویات کا استعمال بھی شامل ہے جن کے ذریعے مخصوص آلات جو انتہائی چھوٹے ہوں کو انسانی اعضا میں داخل کر کے من چاہی خصوصیات پیدا کی جا سکتی ہیں جن میں سے ایک رات کو دیکھنا بھی شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں فائیوجی سروس کیلئے 4 سے 5 سال درکار ہیں، پی ٹی اے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی سے فائیوجی کا …