جمعہ , 19 اپریل 2024

گلہری میں خطرہ بھانپنے کی صلاحیت دیگر جانوروں سے زیادہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گلہری اپنے آس پاس کے پرندوں اور جانوروں کی آوازوں کو پوری توجہ سے سنتی ہے اور خطرے کو بھانپنے میں انتہائی حسا س ہوتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلہری خطرہ ہونے کی صورت میں فوری ردعمل ظاہر کرتی ہے اور محفوظ مقام پر پہنچ جاتی ہے۔ تحقیق کے دوران گلہری کو مختلف پرندوں اور جانوروں کی آوازیں سنا کر دیکھا گیا، جس پر گلہری نے تیز ترین ردعمل کا مظاہرہ کیا اور ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گلہری ارد گرد کی آوازوں کو انتہائی توجہ سے سنتی ہے اور اس میں خطرہ بھانپنے کی صلاحیت دیگرکئی جانوروں سے زیادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …