ہفتہ , 24 اگست 2019

نائیجرین آرمی کی بوکو حرام کیخلاف کارروائی، پانچ ہزار سے زائد افراد بازیاب

Central African Republic

نائیجر (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں آرمی بوکو حرام کے قبضے سے 5000 سے زائد لوگوں کو چھڑانے میں کامیاب ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق نائیجرین آرمی پچھلے ایک ہفتے سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بوکو حرام کے خلاف کارروائی کر رہی ہے،نائیجرین فوج ایک سال قبل بوکو حرام کے زیر قبضہ بیشتر علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی تھی مگر بوکو حرام نے کئی علاقوں میں پھر سے زور پکڑ لیا تھا،ادھر فوج نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 15 دیہاتوں میں کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران بوکو حرام کے جنگجو مارئے گئے ہیں اور 5000 سے زائد دیہاتیوں کو آزاد کر الیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بوکو حرام کی وجہ سے چاڈ،نائیجریا،نیجر اور کیمرون میں اب تک 15 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق اور بیس لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …