بدھ , 24 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر :محرم کے جلوس پر شیلنگ سے متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کو مسلسل 35 روز ہو گئے ہیں جب کہ قابض انتظامیہ نے وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔وادی میں مسلسل 35 ویں روز بھی انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔

پابندیوں کے باوجود گزشتہ روز سری نگر میں 7 محرم الحرام کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے، بھارتی فورسز کے تشدد سے 4 صحافی زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے ہنڈوارہ میں زیر حراست نوجوان کو تشدد کرکے شہید کر دیا۔ کشمیری نوجوان ریاض احمد کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …