جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت : 73 سالہ خاتوں کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں 73 سالہ خاتون کے ہاں کے جڑواں بچیوں کی ولادت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 82 سالہ سیتاراما راجا راؤ اور 73 سالہ منگایاما یاراماتی کے ہاں 5 ستمبر کو شادی کے 57 سال بعد آئی وی ایف طریقہ علاج کے تحت جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی جوڑے کی شادی 1962 میں ہوئی تھی تاہم اب تک انہیں اولاد کا سکھ نصیب نہیں ہوا تھا، اولاد کی نعمت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے کئی ڈاکٹروں سے رجوع کیا تھا اور مندوروں میں پوجاپاٹ بھی کی لیکن ناکامی پر عمر دراز جوڑے نے آئی وی ایف طریقہ علاج آزمایا۔

ڈاکٹرز کے مطابق 73 سالہ منگایاما یاراماتی اور جڑواں بچیاں بالکل صحت مند ہیں، دونوں بچیاں آپریشن کے ذریعے ہوئی ہیں اور اس علاج کیلئے کوئی معاوضہ نہیں لیا گیا جبکہ خاتون نے جڑواں بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

منگایاما کا کہنا تھا کہ بے اولاد ہونے پر لوگ ’بانجھ‘ ہونے کا طعنہ دیتے تھے لیکن وہ اب بچیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔بچیوں کی والدہ نے کہا کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انہیں منحوس سمجھتے تھے تاہم ان کے شوہر نے اس معاملے میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔منگایاما کے 82 سالہ شوہر راجا راؤ بھی جڑواں بچیوں کی پیدائش پر خوش تھے تاہم ان کی پیدائش کے اگلے ہی روز انہیں فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

بچیوں کے والد سے جب پوچھا گیا کہ اگر انہیں کچھ ہوگیا تو بچیوں کی دیکھ بھال کون کرے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، جو ہونا ہے وہ ہوکر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے، خدا نے ہماری دعائیں قبول کرلیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …