ہفتہ , 20 اپریل 2024

بارش میں بھیگ کر شیشے کی طرح شفاف ہو جانے والا پھول

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان، چین اور امریکا میں ایک ایسا عجیب و غریب قسم کا پھول پایا جاتا ہے جس پر بارش کے قطرے پڑتے ہی وہ شیشے کی طرح شفاف دکھائی دینے لگتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پھول کا حیاتیاتی نام ڈیفیالئے گرئی ہے لیکن اس خوبصورت سفید پھول کو ڈھانچہ پھول کہا جاتا ہے، یہ خوبصورت اور چھوٹے سفید پھول نمی سے بھرپور درختوں سے اٹے پہاڑی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ان چھتری نما پھولوں سے ان کی شناخت ممکن ہوتی ہے۔ اس پھول کا پودا 40 سینٹی میٹر تک اگتا ہے اور بہت سے پودے ایک جگہ افزائش پاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …