اتوار , 22 ستمبر 2019

بھارت کا سوشل میڈیا ناقدین کے پاسپورٹ منسوخ کرنیکا منصوبہ

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی سرکار کیخلاف تنقید کرنے والوں کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے ایس ایس پی یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ پانچ افراد کی پاسپورٹ منسوخی کے عمل کا جلد آغاز ہو گا۔ کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دو کشمیریوں پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کے کردار پر تنقید کی تھی۔ 2014ء میں مودی کے اقتدار میں آنے سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی گرفتاریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …