جمعہ , 19 اپریل 2024

لندن ، نیویارک میں کشمیریوں کی ’’ کرفیو کلاک ‘‘مہم شروع

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے 5اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں نافذ کئے گئے سخت کرفیو اور پابندیوں کو اجاگرکرنے کیلئے لندن اور نیویارک میں کشمیریوں نے ’’کرفیو کلاک‘‘مہم کاآغاز کردیا ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ رات لندن کے اہم مقامات اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے گاڑیاں نمودار ہوئیں جن پر تصویروں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو اجاگر اور دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کے بارے میں بتایاگیا۔ گاڑیوں پر گھڑیاں لگی ہوئی تھیں جوبی جے پی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نافذکئے گئے سخت کرفیوکے دن ، گھنٹے اور منٹ ظاہرکر رہی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …