اتوار , 23 فروری 2020

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے دو طلبہ زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک طالبعلم اور ایک طالبہ کو زخمی کردیا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرانہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔نجی چینل نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پہ سوار تھے اور گولیاں مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے کمال اور ثانیہ زخمی ہوئے ہیں۔ کمال کے متعلق پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پختون کونسل کا جوائنٹ سیکریٹری ہے۔نجی چینل کو ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے بتایا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم …