اتوار , 22 ستمبر 2019

مقبوضہ وادی میں دس ہزار سے زائد نوجوان گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیریوں کی متوقع تحریک دبانے کے لئے بھارت کا مقبوضہ وادی میں بھیانک کھیل جاری ہے، بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئیرفیض نقشبندی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں دس ہزار سے زائدنوجوانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

فیض نقشبندی نے کہا کہ غاصب بھارتی فورسز کی طرف سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔کنونئیر کل جماعتی حریت کانفرنس نے بتایا کہ وادی میں شدید بحران پیدا ہوچکا ہے کیونکہ اب وہاں جان بچانے والی ادویات تک بھی دستیاب نہیں نہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …