پیر , 24 فروری 2020

برطانوی وزیراعظم کوایک اور جھٹکا، سینیر وزیرمستعفی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی سینیر وزیر ایمبر رُڈ نے 21 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کو فارغ کرنے پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔ایمبر رُڈ، وزیر برائے ورک اینڈ پینشن سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، ایمبر رُڈ نے کابینہ کے ساتھ ساتھ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ایمبر رُڈ کا کہنا ہے اعتدال پسندوں کو فارغ کرنے پر حکومت کے ساتھ کھڑی نہیں رہ سکتی، ارکان کو فارغ کرنا جمہوریت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ ڈیل کے ساتھ یورپی یونین چھوڑنا حکومت کا مقصد ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کالم۔ مہمان کالم مہاتیر محمد کا استعفے کا اعلان

تحریر: مجیب الرحمان شامی ملائیشیا کے 95 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے …