بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان کا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پاکستان کا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یہ فیصلہ بھارتی جنونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی، بھارتی جنونیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے فیصلہ کیا ہے، بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا سماں ہے، صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اور محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے گزشتہ 34روز سے کشمیریوں کو محصور کرکے رکھا ہے، عالمی تنظیموں سے بات ہورہی ہے اور جنیوا جارہا ہوں۔یاد رہے اس سے قبل بھارت نے مودی کے طیارے کیلئےفضائی حدودکی اجازت مانگی تھی، یہ درخواست شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کے تناظر میں کی گئی تھی۔

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی تاہم بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راستہ تبدیل کردیا تھا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے مقبوضہ وادی میں کرفیو چونتیس ویں روزبھی جاری ہے، موبائل،انٹرنیٹ اورٹی وی نشریات بھی بند ہیں اور کشمیری تعلیم، کاروبار سے محروم ہیں اورمعمول کی زندگی مفلوج ہے، دواؤں اورخوراک کی قلت سے بحران سنگین ہوگیا جبکہ حریت رہنما بھی بدستورنظربند اور گرفتار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …