اتوار , 22 ستمبر 2019

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری چين کا دورہ کریں گے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری چين کا دورہ کریں گے۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ایک اعلی وفد کے ہمراہ چين کا دورہ کریں گے۔اطلاعات کے مطابق میجر بنرل باقری 11 ستمبر کو چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ میجر جنرل باقری چینی فوج کے چیف آف اسٹاف لی زواچنک اور دیگر اعلی سول اور فوجی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب کے مہنگے امریکی ہتھیار یمنی ڈرونز کے سامنے ناکارہ ثابت:رائٹرز

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے امریکہ سے اپنی حفاظت کے لئے بڑے ہی مہنگے ہتھیار …