جمعہ , 19 اپریل 2024

غزہ سے اسرائیل کے خلاف پہلا ڈرون حملہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی حکومت کی ایک فوجی گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے سنیچر کو اعتراف کیا ہے کہ غزہ سے ایک مسلح ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین کے اندر بھیجا گیا تھا جس نے صیہونی حکومت کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔غاصب صیہونی فوج کے ترجمان آویخائے ادرعی نے اس ڈرون حملے کے نتیجے میں فوجی گاڑی کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوجی گاڑی غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب تھی کہ ڈرون طیارے کے ذریعے اس پر ایک بم فائر کیا گیا۔ ڈرون طیارہ کامیاب کارروائی کے بعد غزہ پٹی کے اندر واپس آگیا۔ غاصب صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا ہے تاہم فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …