ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت خواتین کیلئے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ انڈیکس نے خواتین کے لئے10 خطرترین ممالک کی رپورٹ جاری کردی، بھارت کو دنیا میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد ، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے، حقوق نسواں کے تقدس کو پامال کرنے اور خواتین پر جبروتشدد کرنے میں بھارت سرفہرست ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جانب سے خواتین کے لیے دنیا کے دس خطرناک ممالک کے لیے جاری کردہ فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے،افغانستان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پر، نمبر چار پر صومالیہ،سعودی عرب پانچویں پر، پاکستان چھٹے پر،افریقی ملک ڈیمو کریٹک ری پبلک آف کانگو ساتویں پر ہے۔آٹھویں نمبر پریمن، نویں پرنائیجیریا اور خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں امریکہ دسویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …