منگل , 23 اپریل 2024

طالبان نے افغانستان میں امریکی فوجی سمیت دیگر 12 افراد کو قتل کرکے اچھا نہیں کیا،ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں امریکی فوجی سمیت دیگر 12 افراد کو قتل کرکے اچھا نہیں کیا، ہمیں سمجھ آگیا ہے کہ اب طالبان کے ساتھ کس طرح سے نمٹنا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت الفاظ میں افغان طالبان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی فوجی سمیت 12 افراد کو قتل کر کے اچھا نہیں کیا ہے۔ یہ کوئی اچھا خیال نہیں تھا۔ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب طالبان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم افغان طالبان پر اتنے زور دار حملے کر رہے ہیں کہ جتنے ماضی میں کبھی نہیں ہوئے، طالبان کو سمجھ نہیں آئی مگر مذاکرات کيلئے اس سے بہتر طریقے اختیار کیے جاسکتےتھے، طالبان کو سمجھ نہیں آرہا کہ اب کیسے سنبھلیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق کر دی۔ امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے بھی گزشتہ ماہ حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق کی تھی۔ اب امریکی صدر کی جانب سے اسامہ کے بیٹے کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حمزہ بن لادن پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں مارا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ بن لادن کی موت نہ صرف القاعدہ کی قیادت بلکہ تنظیم کی کارروائیوں کے لیے بھی بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …